سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری دونوں نے محبت کی شادی کی تھی ان کی ایک بیٹی ہے نورے،دونوں کی کچھ عرصہ کے بعد طلاق ہو گئی تھی ، طلاق کی وجوہات دونوں نے کبھی بیان نہیںکیں، شہروز نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کر لی تھی، سائرہ اور شہروز کی بیٹی نورے اپنی سوتیلی ماں صدف کنول کے پاس بھی رہتی ہیں. سائرہ اور شہروز اس وقت خبروں میںزیادہ آئے جب انہوں نے طلاق کے کئی سال کے بعد ایک ساتھ فلم سائن ، عید الاضحی پر ان کی فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے، بے بی لیشز، دونوں اس سلسلے میںایک ساتھ پرموشنز میں مصروف
ہیں، ایک انٹرویو میں ان دونوں سے ایک سوال ہوا کہ آپ دونوں میںطلاق ہو چکی ہے تو ایسے میں ایک ساتھ فلم کو پرموٹ کرنا مشکل نہیں؟ تو شہروز نے جواب دیا کہ بالکل بھی نہیں، تاہم سائرہ نے کہا کہ مشکل نہیں ہے، فلم کو نہ بھی پرموٹ کرنا ہو تو مجھے اور شہروز کو آپس میںاچھا تعلق رکھنا ہو گا، کیونکہ اس سے ہماری بیٹی اچھا محسوس کریگی. وہ ہمیں ایک ساتھ دیکھ کر اور خوش دیکھ کر بہت اچھا محسوس کرتی ہے لہذا اپنی بیٹی کے لئے ہم دونوں ہمیشہ اچھا تعلق رکھیں گے.