گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر سائرہ شہروز کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی بہن ہیئر اسٹائلسٹ پلوشہ یوسف کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو میں سائرہ شہروز کو سرخ رنگ کے لباس میں اپنی بہن کے ساتھ معروف بھارتی پنجابی گانے میری ممی نوں پسند نئیں توں‘ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے مذکورہ ویڈیو تانیہ مرزا اور طلال کی شادی کے دوران بنائی گئی تھی

سائرہ شہروز کی ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی اور دیگر لوگوں نے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی

Shares: