شادی کے بعد والدین کے لئے اولاد اہم ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے سائرہ یوسف

میرے لئے میری بیٹی سب سے اہم ہے
0
66
syra yousaf

اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی فلم بے بی لیشس کی پرموشن کے دوران ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جب دو انسان والدین بنتے ہیں تو ان کے لئے اولاد سب سے زیادہ اہم ہوجاتی ہے اور ہونی بھی چایے. انہوں نے انہوں نے کہا کہ دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت کرنا چھوڑ دیں. آپ نہیں‌جانتے کہ کوئی کن مسائل سے گزر رہا ہوتا ہے. میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں ہر کسی کی زاتی زندگی کو پروفیشنل لائف سے الگ ہو کر دیکھنا چاہیے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اس لئے سکرین پر کم نظر آتی ہوں کیونکہ میں‌اچھے کرداروں کی تلاش میں ہوتی ہوں.

میرے پاس ابھی ایک سکرپٹ آیا ہوا ہے میں اس کو پڑھ رہی ہوں بہت جلد اپنے مداحوں کو ٹی وی ڈرامے میں نظر آئوں گی. انہوں نے کہ میں جب کوئی پراجیکٹ کر لیتی ہوں تو اس میں‌ خود کو سکرین پر دیکھنے کےلئے بے تاب ہوجاتی ہوں. ”کام کرنے کے بعد خود کو سکرین پر دیکھنے کا بہت مزہ آتا ہے”. انہوں نے کہا کہ بے بی لیشس میں خود کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے جیسا سوچا گیا تھا عین اس کے مطابق یہ فلم بنی ہے. مجھے اس فلم سے بہت امیدیں ہیں.
مجھ سے محبت کی کوئی بات کرے تو سانس بند ہونے لگتی ہے نیلم منیر

شادی کے وقت طے ہو گیا تھا بچے اسلام فالو کریں گے سنیتا مارشل

میں کسی بھی پراجیکٹ کا پریشر نہیں لیتی سائرہ شہروز

Leave a reply