اداکارہ سجل علی جو نہ صرف باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں. انہوںنے حال ہی میں ایک برینڈ شوٹ کروایا ہے.اس نئے شوٹ میںسجل علی نے کالے رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے. سجل علی کی اس بولڈ ساڑھی میںتصاویر کو نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ ان پر جم کر تنقید بھی کی جا رہی ہے. سجل علی کی اس نئے شوٹ میںساڑھی میںتصاویر پر زیادہ تر صارفین کو بے باک انداز بالکل بھی پسند نہیں آیا۔ایک شخص نے لکھا کہ جب ڈرامے نہیں ملتے تو یہ لوگ ایسے کپڑے پہننا شروع کر دیتے ہیں۔ایک اور شخص نے سجل کو بکنی پہننے کا مشورہ دیا جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ان کا بس نہیں چلتا ورنہ کپڑے ہی اتار دیں ۔
سجل علی کو یوں بے حد تنقید کا سامنا ہے سوشل میڈیا پر. تاہم ”اداکارہ نے اس تنقید کر کسی قسم کا تاحال رد عمل نہیں دیا”. یاد رہے کہ سجل علی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جنہوںنے بالی وڈکے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میںبھی کام کیا ہے. ان کی اداکاری کو انٹرنیشنل لیول پر بھی سراہا جاتا ہے.