گزشتہ کچھ دنوں سے لاپتہ ساجد گوندل واپس آگئے

0
41

اسلام آباد:گزشتہ کچھ دنوں سے لاپتہ ساجد گوندل واپس آگئے،اطلاعات کے مطابق پچھلے چند دن سے غائب اعلیٰ‌افسر ساجد گوندل واپس آگئے ہیں اورانہوں نے اپنی واپسی کا اعلان ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا ہے

ساجد گوندل کی ٹوئٹ میں بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ واپس آ گئے ہیں اور خیریت سے ہیں۔ جبکہ ان تمام دوستوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جو ان کیلئے پریشان تھے۔

 

 

واضح رہے کہ ساجد گوندل کے اہل خانہ نے بتایا تھا کہ وہ جمعرات کی شام سے لاپتہ ہیں۔اسلام آباد پولیس کو ان کی سرکاری گاڑی جمعہ کی صبح وفاقی دارالحکومت کے علاقے شہزاد ٹاﺅن میں واقع زرعی تحتقیقاتی مرکز کے باہر سے ملی تھی۔ اس تمام معاملے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ساجد گوندل کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

جبکہ آج منگل کے روز وزیراعظم عمران خان نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے افسر کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کے لیے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں 3 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

کمیٹی ساجد گوندل کے اغوا پر تحقیقات کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔ جبکہ گزشتہ روز چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن جاوید اقبال نے بھی ساجد گوندل کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیا تھا۔

Leave a reply