ساجد کیانی کی شاندار کامیابی، رواں ماہ 742منشیات فروش گرفتار
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا شہرلاہور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم،منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔ منشیات فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے
منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیں گی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ شہر لاہور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ منشیات فروشی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ ساجد کیانی نے لاہور پولیس آپریشنز ونگ کو منشیات فروشوں کیخلاف موثر کارروائیوں کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے۔نوجوان نسل کی زندگیاں داؤ پر لگانے والے عناصرکے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔معاشرے کے ہر فرد کو نئی نسل کو نشہ کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ رواں ماہ منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 742منشیات فروش گرفتار جبکہ 729 مقدمات درج کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 373کلو گرام سے زائد چرس، 07کلو763گرام ہیروئن،550گرام آئس، 8515لیٹر شراب سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا دھندہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں اور ایسے عناصرکے بارے پولیس کو آگاہ کریں۔