ساجد خان نے شاہ رخ کو ملک کا وزیراعظم بننے کا اہل قرار کیوں دیا؟

0
91

ڈائریکٹر فرح خان کے بھائی اور مشہور و معروف ہدایتکار ساجد خان جو بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے قریبی دوست بھی ہیں ان دونوں بلکہ تینوں فرح خان ،ساجد خان اور شاہ رخ خان کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ساجد خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کی اہلیت پر بات کی انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان جیسے سٹارز روز روز پیدا نہیں ہوتے، مزید کہا کہ ان میں اتنی اہلیت ہے کہ بھارت کے وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں۔ ساجد خان نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان بہت ہی نرم دل اور نرم مزاج ہیں وہ لوگوں کے ساتھ بہت زیادہ اچھا کرتے ہیں ان کی مدد بھی کرتے ہیں لیکن یہ چیزیں کبھی سامنے نہیں لاتے۔ ساجد خان نے یہاں تک کہہ دیا کہ بالی وڈ کے بادشاہ ذہین اور باصلاحیت ہیں اگر یہ کچھ سال پہلے انڈسٹری چھوڑ کر سیاست میں آگئے ہوتے تو شاید آج ملک کے وزیراعظم ہوتے ۔ ساجد خان کی اس وڈیو پر کچھ لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا کچھ لوگوں نے ہلکے پھلکے انداز میں مذاق بھی بنایا.
یاد رہے کہ شاہ رخ خان آج کل کورونا جیسے مرض میں مبتلا ہیں اور اپنی تمام تر شوٹنگز کینسل کرکے تنہائی میں ہیں کنگ خان کے پرستار ان کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔شاہ رخ اپنے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر خاصے رنجیدہ تھے لیکن ان کے بیٹے پر جب کچھ ثابت نہیں ہوا اور وہ باعزت بری ہوئے تو شاہ رخ خان نے لیا سکھ کا سانس۔

Leave a reply