ساجد خان نے ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا

sports

قومی ٹیم کے آف سپنر ساجد خان نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا.

31 سالہ ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ 115 رنز کے عوض مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں ۔ ساجد خان اب تک 11 ٹیسٹ میچز میں 27.73 کی اوسط سے 53 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جو کسی بھی پاکستانی آف سپنر کی اتنے میچز کے بعد وکٹوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔سعید اجمل نے اپنے پہلے 11 ٹیسٹ میچز میں 50 جب کہ ثقلین مشتاق نے 47 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پہلے 11 ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بائولرز میں یاسر شاہ 69 وکٹوں کے ساتھ پہلے، محمد عباس 61 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جب کہ وقار یونس 55 وکٹیں لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیزیز میں 0-1 کی سبقت حاصل کر لی۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4 وکٹیں ابرار احمد کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین بیٹر ایلک اتھانزی پاکستانی بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کر سکے اور انہوں نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کوئی بیٹر پاکستانی بولرز کے سامنے نہ کھڑا ہو سکا۔

قبل ازیں پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ نئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 جبکہ گوداکیش موٹی نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

ایک اور آئی پی پی کے ساتھ پاور معاہدہ ختم

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات

روسی صدر پوتن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیدی

کے فور منصوبہ جولائی 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا،سعید غنی

سنہرے دور کا آج سے آغاز ہو گیا ہے،ٹرمپ کا خطاب

Comments are closed.