ساجد کیانی کی زیر نگرانی شہر بھر میں جنرل ہولڈ اَپ، فلیگ مارچزاور سنیپ چیکنگ

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کی زیرِ نگرانی شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر جنرل ہولڈ اَپ،سرچ آپریشنزاورفلیگ مارچزکا سلسلہ جاری ہے۔ساجد کیانی کی جانب سے پولیس افسران و جوانوں کو شہریوں کے ساتھ بہتر طرز عمل کے حوالے سے آن جاب تربیت بھی دی جارہی ہے۔

ماہِ فروری سے جاری جنرل ہولڈ اپ /سنیپ چیکنگ کے دوران ابتک
06لاکھ12ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بتایا کہ 56ہزار سے زائد کاروں اور بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا جبکہ 158بغیر کاغذات شہر میں پھرنے والی مشکوک گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ 21ہزار بغیر کاغذات، 6557اپلائیڈ فار، 227غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں کو بھی تھانو ں میں بند کیا گیا۔

شہر سے ملنے والی 36لاوارث موٹر سائیکلوں کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ روز اسلحہ کے خلاف کاررائی کے دوران 13مقدمات درج کر کے13پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 26مقدمات درج کئے گئے۔منشیات فروشوں سے 20کلوگرام سے زائد چرس اور 169لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسران کو ناجائز اسلحہ اورمنشیات فروشوں سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے کہا کہ تمام ڈویژنز میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لئے لاہور پولیس متحرک ہے۔ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت چاک و چوبند ہے۔ساجد کیانی نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سنیپ چیکنگ،سرچ آپریشنز،جنرل ہولڈ اَپ اور فلیگ مارچزباقاعدگی سے جاری رہیں گے۔

Comments are closed.