سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورکشمیر کا پروفیسرساجد میر کی زیرصدارت اجلاس ہوا ہے، اس دوران کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیل سے غوروخوض کیا گیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیشل سیکرٹری وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلیے جا رہے ہیں، وزیراعظم نےعندیہ دیاہے کہ وہ خطاب میں صرف کشمیرکےحوالےسےبات کرینگے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران ہے ، 80 لاکھ افراد قید میں ہیں،
اسپیشل سیکرٹری وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیرخارجہ نے30وزرائےخارجہ سےمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربات کی ہے،








