گلوکار سجاد علی جن کے گیتوں کے انڈیا پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دیوانے پاجئے جاتے ہیں. سجاد علی کا شمار پاکستان کے منجھے ہوئے گلوکاروں میں ہوتا ہے. وہ اپنے پرستاروں کے ساتھ سوشل میڈیا کے زریعے رابطے میں رہتے ہیں . حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو ڈالی جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں میں ایک نئی فلم کا میوزک سن رہا تھا تو مجھے اپنے ایک ایسا گانا یاد آگیا جو کہ میں نے 26 سال پہلے گایا تھا. سجاع علی نے کہا کہ میں اپنا یہ گیت آپ لوگوں کے ساتھ بھی شئیر کرنا چاہتا ہوں . اس کے بعد سجاد علی نے وہ گانا اپنے
مداحوں کے ساتھ شئیر کیا گانے کے بول ہیں” اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں” سجاد علی کے پرستاروں نے ان کے گیت کو بے حد سراہا . سوشل مٰڈیا پر سجاد علی کی بہترین گلوکاری کے تبصرے ہونے لگے. سجاع علی کے مداحوں نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنا 26 سال پرانا ایک بہترین گانا سنا کر دل خوش کر دیا ہے. یاد رہے کہ سجاع علی پاکستان کے واحد ایسے گلوکار ہیں جن کا کوئی بھی ایسا گیت نہیں جسے عوامی پذیرائی حاصل نہ ہو.