سجاد علی نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ انور مقصود کا سٹیج پلے دیکھا

0
38

معروف گلوکار سجاد علی کو الحمراء میں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جب وہ وہاں انور مقصود کا سٹیج ڈرامہ دیکھنے کے لئے پائے گئے. سجاد علی کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی تھیں. اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سجاد علی نے کہا کہ میں‌اپنی زندگی میں پہلی بار کسی سٹیج پلے کو دیکھنے کےلئے آیا ہوں. چونکہ میرا انور مقصود کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے اور ان کے کام کا میں کیا ساری دنیا دیوانی ہے وہ جب بھی کچھ لکھتے ہیں وہ سبق آموز ہوتا ہے اسلئے آج میں خاص کر یہ ڈرامہ دیکھنے کے لئے آیا ہوں. سجاد علی نے کہا کہ انور مقصود نے جب مجھے کہا کہ آپ یہ ڈرامہ دیکھنے آئیں تو مجھے لگا

کہ یقینا اس میں کچھ الگ ہی بات ہو گی ، میں نے سٹیج ڈرامہ دیکھا ہے بہت اچھا ہے جس طرح سے ڈرامے کو سٹیج کیا گیا ہے وہ قابل ستائش ہے ، ڈرامے کے تمام کرداروں نے بہت محنت کی ہے. سجاد علی نے کہا کہ سبق آموز سٹیج پلیز نوجوان نسل کو دکھائے جانا وقت کی اہم ضرورت ہے . میں نے کبھی سٹیج پلے دیکھا نہیں تھا لیکن آج دیکھا ہے تو بہت مزا آیا ہے. ڈرامہ دیکھتے ہوئے بہت بار ایسا ہوا کہ زہن اُن وقتوں میں چلا گیا جب تقسیم ہند ہو رہی تھی .

Leave a reply