ہر دلعزیز گلوکار سجاد علی کی 56 ویں سالگرہ

0
35

پاکستانی گلوکار سجاد علی کا شمار بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے، ان کے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو پنجابی بولی اور سمھی جاتی ہے وہاں مداح موجود ہیں. سجاد علی نے سیمی کلاسیکل میوزک سے شروعات کی اس کے بعد انہوں نے پاپ اور راک میں دھوم مچا دی .سجاد علی صرف گلوکار نہیں ہیں بلکہ سانگ رائٹر اور اداکار بھی ہیں. انہوں نے نہایت ہی کم عمری میں گانا شروع کر دیا تھا انہوں نے کم عمری میں ہی شعیب منصور کا پروگرام راگ رنگ میں بھی گایا .محض 13 برس کی عمر میں ان کی پہلی البم 1989 ریلیز ہوئی اس البم کا نام ماسٹر سجاد علی تھا .سجاد علی نے میڈم نور جہاں کے سامنے بانوری چکوری گایا انہوں نے ننھے سجاد علی کی بہت تعریف کی بس یہیں سے ان کی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا. انکے دو بھائی وقار علی اور لکی بھی میوزک سے وابستہ ہیں لیکن جو شہرت اور عزت سجاد علی کے حصے میں آئی وہ ان

کے بھائیوں کے حصے میں نہیں آئی. سجاد علی نے پی ٹی وی کے بہت سارے پروگراموں میں بھی گایا اور کافی سال تک گاتے رہے. سجاد علی نے 1989 میں ایک ٹیلی فلم ڈائریکٹ کی.نوے کی دہائی میں‌ ان کے سپر ہٹ میوزک البمز ریلیز ہوئےانہوں نے تین فلموں میں بھی کام کیا. سجاد علی نے بہت ساری پاکستانی فلموں کا بھی میوزک دیا . گلوکار کے 26 سے زائد البمز ریلیز ہو چکے ہیں ان کے متعدد گانے زبان زد عام ہیں اور سدا بہار ہیں.سجاد علی کو ہمسایہ ملک بھارت میں بھی بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہاں بڑے بڑے گلوکار اور میوزیشنز ان کے فن کے مداح ہیں. سجاد علی کی بیٹی زوق علی کو سجاد علی نے کوک سٹوڈیو 10 میں اپنے ساتھ گوایا بھی تھا.

Leave a reply