معروف اداکارہ جو احد رضا میر کے ساتھ اپنے تعلق کو لیکر پچھلے کچھ عرصے سے خاصی خبروں میں ہیں. حال ہی میں ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کافی خوبصورت تو لگ رہی ہیںلیکن ہاتھ میں ڈیجیٹل کائونٹر پکڑے ہوئے ہیں جو کہ اکثر تلاوت کے لئے استعمال ہوتا ہے. سوشل میڈیا صارفین نے سجل علی کو بنایا تنقید کا نشانہ اور کہا کہ ایک طرف تو مغربی لباس زیب تن کرکے کھڑی ہیں دوسری طرف ہاتھ میں ڈیجیٹل کائونٹر پکڑ رکھا ہے جو کہ غلط ہے اور
عبادت کی توہین ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اللہ کا زکر کم زکم سر کو ڈھانپ کر کیا جانا چاہیے.سجل علی کی تصویر پر یوں ہوتی رہی کافی تنقید. سجل کواس وقت شدید تنقید کا سامنا ہے وہ ابھی تک اس حوالے سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں کیونکہ ابھی حال ہی میں وہ شہریار منور کے ساتھ ایک بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنی تھیں .اداکارہ نے اس شوٹ کے حوالے سے بھی خاموشی اخیتار کئے رکھی. واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میردونوں کے درمیان طلاق ہوجانے کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کررہی ہیں لیکن ابھی تک دونوں نے اس ھوالے سے کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی تردید کی ہے نہ ہی تصدیق کی ہے.