پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے اور وہ جلد وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گوکڈ اسمتھ کی فلم میں نظر آئیں گی۔
باغی ٹی وی :اب حال ہی میں معروف ویب شو ‘واٹس دی 411’ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے اداکارہ سجل علی بعد اب ان کے شوہر احد رضا میر بھی جلد ایک انٹرنیشنل پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔
شو کے میزبان مومن منشی نے کہا کہ ہمارے ذرائع کی مانیں تو اب احد رضا میر بھی ایک انٹرنیشل پروجیکٹ میں نظر آئیں گے جو کہ بس ابھی سائن کرنا باقی ہے۔
تاہم انٹرنیشنل پروجیکٹ کے حوالے سے اداکار احد رضا میر کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ اداکار احد رضا میر کو برطانیہ کے اسٹیج تھیٹر ‘ہیملٹ’ اے گھوسٹ اسٹوری میں شاندار اداکاری پر بیٹی مچل کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
واضح رہے کہ احد رضا میر پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے قبل کینیڈا میں بطور تھیٹر آرٹسٹ کام کرچکے ہیں تاہم بعد ازاں انہوں نے 2015 میں پاکستان آکر مقامی شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا تھا-
خیال رہے کہ اداکارہ سجل علی وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’واٹس لو گوٹ ٹو ودھ اٹ‘‘ کے ذریعے ہالی وڈ میں انٹری دینے جارہی ہیں۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ودھ اٹ‘ کی دیگر کاسٹ میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، ایما تھامپسن، للی جیمز اور شاہزاد لطیف شامل ہیں۔ جب کہ شیکھر کپور فلم کی ہدایات دیں گے۔ اس رومینٹک کامیڈی فلم کی کہانی خود جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھی ہے اور فلم کی کہانی سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ کہانی جمائمہ اور عمران خان کی زندگی سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔
فوجی کا بیٹا فوجی اورڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر بنتا ہے تو اداکار کا بیٹا اداکار کیوں…
سجل علی کی ہالی وڈ میں انٹری پر ساتھی اداکاراؤں کی مبارکباد