باصلاحیت اداکارہ سجل علی جو ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں ، انہوں نے اداکار احد رضا میر کے ساتھ شادی کی ، شروع میں تو ان کی شادی کافی اچھی چلتی رہی لیکن بعد ازاں ان کے رشتے میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئیں اور انجام انکی علیحدگی کی صورت میں نکلا. دونوں نے گوکہ آج تک اپنی طلاق کی خبروںکی تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن دونوں ایک دوسرے سےالگ رہتے ہیں. سجل علی نے حال ہی میں کہا ہے کہ انسان اپنی زندگی میں تکلیفوں سے بھی گزرتا ہے اس وقت مایوسی اس پر حاوی ہوتی ہے لیکن اللہ وقت کے ساتھ ساتھ انسان کو صبر اور حوصلہ دے دیتا ہے اسکی توقعات سے بھی زیادہ حوصلہ دیتا ہے. انہوں نے یہ کہا اس بات پر یقین مجھے زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے.
یاد رہے کہ سجل علی آج کل ڈرامہ سیریل ان کہی میںنظر آرہی ہیں، اس میں ان کا کردار مختلف نظر آرہا ہے ، اس میں ان کو بلال عباس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ، بلال عباس کےساتھ سجل علی کی آن سکرین جوڑی کو کافی سراہا جاتا ہے . ان کے پہلے بھی ایک ساتھ پراجیکٹس آچکے ہیں جن میں رنگریزہ قابل زکر ہے دونوں نے فلم کھیل کھیل میں ، بھی کام کیا اور شائقین کی داد سمیٹی.