اداکارہ سجل علی جن کی صلاحیتوں کے معترف وہ سٹارز بھی ہیں جو کسی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کم دکھائی دیتے ہیں.حقیقت کے قریب اداکاری کرنا ان کی پہچان ہے. انہوں نے اپنے ایک ھالیہ انٹرویو میں بات کی ہے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس کی. انہوں نے کہا ہے کہ میں نے جب کام کرنا شروع کیا تو اس وقت مجھے فیس بک اکائونٹ بنانا تھا تو میں نے سجل علی کے نام سے بنایا ، اس کے بعد میرے نام کے بہت سارے اکائونٹس فیک بن گئے ، مجھے خود بھی سمجھ نہ آئے کہ کیا کروں کہ لوگوں کو لگے کہ ہاں یہ اکائونٹ سجل کا ہے باقی نہیں، میں نے ایک
طریقہ آزمایا اور میں سجل علی ، آئی کے ساتھ لکھنے کے بجائے وائے کے ساتھ لکھا اور اکائونٹ بنا لیا، اس کے بعد علی وائے کے ساتھ لکھاجانے لگا ، لوگوںنے وائے کے ساتھ علی کے نام سے اکائونٹ بنانا شروع کر دئیے یوں ، الٹی چیز زیادہ رجسٹرڈ ہو گئی اور اس کے بعد میں نے سجل علی آئی کے ساتھ ہی لکھا اور آج تک لکھتی ہوں ، اور ہمیشہ لکھتی رہوں گی ، میں علی کے لئے وائے استعمال نہیں کرتی. میرے نام کے ساتھ جو علی ہے اس میں آئی اور وائے کی کنفیوژن کی وجہ سے میرے ہیش ٹیگ زیادہ نہیں بنتے.