سرکاری محکمے کی کروڑوں کی نئی گاڑیاں کھلے آسمان تلے ضائع ہونے لگیں

باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق موٹروے پولیس کی طرف سے خریدی گئی نئی گاڑیاں‌ دھوپ اور بارش میں ضائع ہو رہی ہیں. موٹروے پولیس کی جنانب سے کروڑوں روپے کی خریدی گئی نئی گاڑیاں دھوپ اور بارش میں برباد ہورہی ہیں جبکہ ان کو کسی استعمال میں‌نہیں لایا جارہا ہے . . لاہور شادباغ کے علاقے میں کھلے آسمان میں‌ کھڑی یہ گاڑیاں جوکہ موٹروے پولیس کے لیے خرید گئی تھیں ، ان کو استعمال میں‌لائے بغیر اور بناحفاظت کے رکھے ضائع کرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے . ان میں ایک جنریٹر بھی شامل ہے .


قوم کے ٹیکس سے خریدی کے ان درجنوں گاڑیوں کو یا تو استعمال میں‌لایا جاتا اور اگر ان کی ضرورت نہیں‌تھی تو پھر پاکستانی عوام کا کروڑوں کا پیسہ یوں ضائع نہ کیا جاتا. اس سلسلے میں حکام بالا کی طرف سے متعلقہ افراد کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے. جنہوں نے قومی اثاثے کو یوں ضائع کرنے کے لیے کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا ہے .

Shares: