نومئی مقدمے،سرکاری وکیل کی عمران خان کی ضمانتوں کی مخالفت

imran khan

انسداد دہشت گردی عدالت، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی عدم موجودگی کے باوجود ضمانتیں کنفرم ہو سکتی ہیں۔بانی پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ان کی وجہ سے کافی کیس سامنے آئے ہیں۔ جج انسداد دہشت گرد عدالت خالد ارشد نےسلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پھر تو آپکا بھی شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ جج نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ ویڈیو لنک پر پیشی کے لیے اڈیالہ جیل میں رابطہ کریں۔ عدالتی عملہ نے کہا کہ جیل انتظامیہ سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ جج انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا کہ سرکاری وکیل بیان دے دیں کہ درخواست گزار جیل میں موجود ہیں ہم آگے کیس سن لیتے ہیں۔ عدالت کی ہدایت پر بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل کے سپریڈنٹ کا فون نمبر عدالتی عملے کو نوٹ کروا دیا،عدالت نے سماعت آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی ،عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی عملہ جیل انتظامیہ سے رابطہ کر کے بتائیں درخواست گزار جیل میں موجود ہیں۔

میں اپنی تسلی کے لیے عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھو ں گا،جج انسداد دہشت گردی عدالت
‏عمران خان کی ضمانتوں پر سماعت دوبارہ شروع ہوئی،عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا جاسکا ،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں ہے سپرٹینڈنٹ کا مسیج آیا ہے ،جج نے کہا کہ میں اپنی تسلی کے لیے عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھو ں گا،میسج کا پرنٹ نکال کر دو فائل کا حصہ بناتا ہوں،عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ میرا کلائنٹ کل کہہ رہا تھا میں بھوک ہڑتال پر جارہا ہوں کلائنٹ بھوک ہڑتال پر اسلیے نہیں جارہا ہے مجھے جیل سے ابھی باہر نکالو کیسز مت بناؤ ،کلائنٹ ہڑتال پر اس لیے جارہا ہے کہ عدالتیں انصاف فراہم کریں ملک میں عدالتیں قانون کے مطابق فیصلے کریں،

سرکاری وکیل نے عمران خان کی ضمانتوں کی مخالفت کردی،عمران خان کا 9 مئی کے روز صبح جاتے ہوئے بیان کو سرکاری وکیل نے ریکارڈ کا حصہ بنا دیا، سرکاری وکیل اس بنیاد پر ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی،

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

Comments are closed.