سکھر کوئنز روڈ سے لاپتا ہونے والے بچے دریا میں نہانے کے دوران ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوبے جس کی ساتھ جانے والے ایک بچے غلام مصطفیٰ کی تصدیق پولیس نے کی ہے.
پولیس ذرائع کا کہناہےکہ ڈوبنے والے ایک بچے کی لاش لاڑکانہ کے گاؤں ٹگر شیخ میں دریا کنارے سے ملی جس کی شناخت 13 سالہ احتشام کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق احتشام کے 2 بھائی بھی ساتھ نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔
کوئنز روڈ پر حماد پلازہ کے رہائشی چھ بچے جمعہ کی شام گھروں سے کرکٹ کھیلنے کا کہہ کر نکلے اور واپس گھرنہیں پہنچے تھے بچوں کے کپڑے سکھربیراج کے پاس سے ملے تھے، جس کے بعد نہاتے ہوئے بچوں کے دریا میں ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ، لاپتہ بچوں کی عمریں گیارہ سے سولہ سال کے درمیان ہیں جن میں تین سگے بھائی بھی تھے.