سخت رویوں کا نرمی سے جواب دیا جائے تابندہ ملک

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی زیرِ نگرانی ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں موٹروے پولیس کے زیرِ تربیت افسران کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کے زیرِ اہتمام ہونے والے سیمنیار میں پروفیسر تابندہ ملک جو نا صرف پاکستان بلکہ امریکہ اور یو این او کے مختلف ادراروں میں بطور ایڈوائزر کام کر چُکی ہیں نے بطور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس ایک مثالی ادارہ ہے جس نے اپنی خوش اخلاقی اور عوامی خدمت کے ذریعے پورے پاکستان میں نیک نام کمایا ہے، انہوں نے موٹروے پولیس افسران کو نصیحت کی کہ وہ اس شعار کو کبھی فراموش نہ کریں اور دوسروں کے سخت رویوں کا بھی نرمی سے جواب دیں، انہوں نے لیڈرشپ کی خصوصیات اور اُس کے کردار اور اہمیت پر جامع روشنی ڈالی،

ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ اُن کی پوری کوشش ہے کہ موٹروے پولیس کے اِس ادارہ میں زیرِ تربیت افسران کی اِس طرح تربیت کی جائے کہ اُن میں موجود قائدانہ صلاحیتوں کو اُجاگر کیا جائے اور رمزید اُن کی جسمانی اور زہنی تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی جائے، تا کہ عملی میدان میں جا کر یہ افسران عمدہ اخلاق کیساتھ اپنے فرائض کو سر انجام دیں سکیں، تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج کی طرف سے پروفیسر تابندہ ملک کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی.

Comments are closed.