سخت اور بلا امتیاز کاروائی کی جائے، سی ٹی او راولپنڈی کا حکم نامہ جاری

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا کالے پیپر والی گاڑیوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کا آغاز کر دیا گیا، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے لیے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیے گئے۔۔سی ٹی او راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے حکم جاری کیا کہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کاروائی کی جائے، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیاہے۔

شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے پیپر اتار کر انھیں چالان ٹکٹ دیے جائیں گے۔ کالے شیشوں کے متعلق شہریوں کی طرف سے کسی قسم کا عذر قبول نہیں کیا جائے گا دوسری جانب ۔سی ٹی اوراولپنڈی نے ٹریفک چوکی اڈیالہ اور ٹریفک چوکی ڈھوک سیداں کا اچانک معائنہ کیا ، ٹریفک چوکی میں موجود ریکارڈ کا جائزہ لیا اور ای پیمنٹ چلاننگ سسٹم کے تحت چالانوں کے اندارج کو چیک کیا۔

سی ٹی او رائے مظہر اقبال نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی آفیسر اپنے سیکٹرز میں عوام الناس کو ٹریفک سے متعلقہ بہترین سہولیات فراہم کریں۔ رش کے مقامات پر اضافی نفری لگاتے ہوئے ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں۔ ٹکٹنگ آفیسر روز مرہ کے چالان روزانہ کی بنیاد پر کمپیوٹر میں اندراج کرے ۔سیکٹر انچارجز ٹریفک کی روانی کوتسلسل کے ساتھ برقرار رکھنے کے لیے بھرپور محنت اور جانفشانی سے کام کریں ۔ ٹریفک کی روانی کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments are closed.