سخت بدلہ لیں گے ، ایران کا پھر اعلان
باغی ٹی وی : پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر عبدللہ ارگئی کا کہنا ہے کہ امریکی اہداف پر ایرانی میزائل حملے ایران کی فوجی طاقت کا مظاہرہ تھے جبکہ امریکی فورسز ایسی طاقت کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر عبدللہ ارگئی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ سے جلد سخت انتقام لے گا۔
عبدللہ ارگئی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فورسز ان میزائلوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی میزائل حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔گزشتہ روز عراقی ملیشیا نے بھی امریکہ سے جنرل قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔
بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،