ڈپٹی کمشنر چکوال بلال ہاشم کی ہدایات پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی چکوال نے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 34 دکانیں سیل کر دیں.
اور 5000 روپے کے جرمانے بھی عائد کئے۔
چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے کہا کہ صحت عامہ کے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کو یقینی بنایا جائے گا۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا عمل جاری رکھا جائے گا