پی آئی اے کو اسکردو، گلگت،چترال اور ہنزہ کیلئے ڈسکاؤنٹ پیکیج بنانے کی ہدایت کی

وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پی آئی اے کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا-

باغی ٹی وی : جلاس میں چیف ایگزیکٹو آفییسر ،چیف کمرشل آفیسر، چیف ہیومن ریسورس آفیسر، چیف فنانشل آفیسر نے شرکت کی –

قازقستان کے پارلیمانی وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

اجلاس میں سیاحت کے فروغ کے لیے اسکردو، گلگت،چترال اور ہنزہ کے لیے ڈسکاؤنٹ پیکیج بنانے کی ہدایت کی گئی اور کہا کہ پروازوں کے شیڈول میں بہتری لائی جائے-

سعد رفیق نے موسم سرما میں کراچی اور لاہور سے سکردو کی پروازیں دوبارہ شیڈول کا حصہ بنانے کی اور چھوٹے کمرشل جیٹ جہازوں کےآپریٹرز کے ساتھ مشترکہ منصوبہ بندی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی-

اسلام آباد میں 100 سے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ بہترین معیار کے حامل تین Wide Body جہاز بہت جلد پی آئی اے فضائی بیڑے کا حصہ بننے جا رہے ہیں علاوہ ازیں اجلاس میں پاک بحریہ کو دیے جانے والے اے ٹی آر جہاز کے معاملات کا جائزہ لیا گیا-

فلائٹ کچن کی مزید بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت بھی کی گئی جبکہ اجلاس میں پی ای سی کمپلیکس کی پاک فضائیہ کو منتقلی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-

Comments are closed.