بھارت میں جہاں اور بہت بڑے تاجر ہیں وہیں مکیش امبانی بھی پیچھے نہیں ہیں. جب بھی امبانی فیملی میں کوئی تقریب ہوتی ہے اس میں بالی وڈ کے نامور سٹارز جن کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے دنیا ترستی ہے وہ وہاں حاضری لگاتے ہیں ان کی شادیوں اور منگنیوں میں بھی ناچتے ہیں. ایک ایسی ہی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے . وہ وڈیو 2018 کی ہے جب ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی بیٹی کی منگنی ہوئی. اس تقریب میں بہت سارے بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی ، سلمان خان بھی وہاں موجود تھے . وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مکیش امبانی کے بیٹے آنت اپنی منگیتر رادھیکا مرچنٹ ( اب بیوی) کے ہمراہ شاہ رخ خان کے گانے”کوئی مل گیا“پر اسٹیج پر ڈانس کر رہے ہیں۔اسی دوران آننت اور رادھیکا

کے پیچھے سلمان خان دیگر بیک گرائونڈ ڈانسرز کے ہمراہ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں. یہ وڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر سلمان خان کے مداحوں نے کمنٹس کرنا شروع کر دئیے زیادہ تر نے مایوسی والے کمنٹس کئے. ایک صارف نے لکھا کہ پیسے کی کتنی طاقت ہے کہ سلمان خان جیسا بڑا سٹار بیک گرائونڈ ڈانسر بن گیا ہے. ایک صارف نے لکھا کہ سلمان خان سے ایسی امید نہ تھی.یوں سلمان خان کو امبانی فیملی کی منگنی کی تقریب میں بیک گرائونڈ ڈانسر کے روپ میں ان کے مداحوں نے بالکل نہیں سراہا.

Shares: