تونسہ : ہسپتال کے اہڈہاک ملازمین کاتنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

تونسہ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار عمران لنڈ )ہسپتال کے اہڈہاک ملازمین کاتنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج
تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ کے ایڈ ہاک ملازمین کا تنخواہوں کی عدم عدائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ کے ساتھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم درجنوں ملازمین نے احتجاج کیا۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ سات ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں عید پر بھی انہیں تنخواہ کے ادائیگی نہیں کی جا رہی۔ وہ عرصہ سات سال سے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ لیکن نہ تو نے مستقل کیا گیا نا تنخواہیں دی جا رہی ہیں،جس کی وجہ سے ان کے بچے اس بار عید بھی نہیں منا سکیں گے اور گھر میں فاقے ہیں،اس موقع پر دلشاد حسین، حسنین مغل ، شاہد منظور اور انسانی حقوق کے ذولفقار بلوچ نے وزیر اعی پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ سے فوری طور پر تنخواہیں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے،محسن عباس ، محمد جمیل ، فخر زمان ، محمد عارف،محمد کاشف ، محمد عمران سمیع اللہ ، لیاقت طاہر عباس و دیگر موجود تھے

Leave a reply