سال نو کا پہلا غیرت کے نام پر قتل

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سال نو کے آغاز پر سال کا پہلا غیرت کے نام پر قتل کا واقع سامنے آگیا.پولیس کے حکام کے مطابق مقتول پرویز اور مقتولہ کنول شہزادی کے سرمیں گولیاں ماری گئی ہیں۔ مبینہ طور پر لڑکی سے ملنے کے لیے آنے والے نوجوان کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جھنگ ڈی پی او حسن رضا خان اور دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مقتولین کے ورثا سے تحقیقات کی جائیں گی۔ قتل ہونے والے لڑکے کے ورثا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ملزمان کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی اور نہ کوئی عینی شاہد سامنے آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد مزید معلومات سامنے آسکیں گی

Shares: