سلیم ملک نے آئی سی سی کو اپنا جواب جمع کرادیا

سلیم ملک نے آئی سی سی کو اپنا جواب جمع کرادیا

باغی ٹی وی : سلیم ملک نے کہا ہے کہ میں نے اپنا جواب جمع کروادیا ہے ۔مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی نے انہیں کچھ نہیں کہا بلکہ خود ساختہ کہانی ہے۔ آئی سی سی نے مجھے کبھی کوئی لیٹر نہیں لکھا ۔اگر آئی سی سی نے بورڈ کو کچھ لکھا ہے تو مجھے بھی لکھتے.پی سی بی کا مجھے گیٹ پر روکنا افسوس ناک ہے ۔ میں نے پاکستان کے لئے 100 سے زائد ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں ۔ بورڈ میں کالی بھیڑیں ہیں جو کرکٹرز کو بدنام کرتے ہیں ۔انہوں نےکہا کہ راشد لطیف نے اپنی کپتانی کے چکر میں پوری ٹیم کو خراب کیا ۔راشد لطیف کو چاہئیے کہ وہ عطاالرحمن کے سوالوں کا جواب دیں۔

سلیم ملک نے اپنے جواب میں ٹرانس کرپٹ میں پوچھے گئے تمام پہلوؤں پر تفصیلی جواب تیار کیا ہے اس سے قبل پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے سلیم ملک کے ابتدائی جواب کو ناکافی قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی سی بی حکام نے سلیم ملک کو آئی سی سی کی جانب سے میچ فکسنگ کے سوالات کے جواب دینے کا کہا تھا، سلیم ملک کے مئی 2014ءکے اعتراف کا حوالہ دیتے ہوئے پی سی بی کا کہنا تھا کہ ان کا جواب دینے سے انکار ان کے اعتراف کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

Comments are closed.