سابق کرکٹر سلیم ملک نے مداحوں سے مافی مانگ لی

سابق کرکٹر سلیم ملک نے مداحوں سے مافی مانگ لی

باغی ٹی وی :سزایافتہ سلیم ملک نے 19 سال بعد معافی مانگتے ہوئے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ فینز کے دل دکھے، ان سب سے معافی چاہتا ہوں۔

سابق بلے باز سلیم ملک پھر بیک فُٹ پر،2001 میں قیوم کمیشن کے فکسنگ سزایافتہ سابق کپتان نے اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ کرکٹ میں واپسی کے لیے آئی سی سی اور پی سی بی سے غیر مشروط تعاون کا یقین دلا دیا۔

ایک سو تین ٹیسٹ اور دو سو تیراسی ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سلیم ملک کی کرکٹ خدمات کو حال ہی میں لیجنڈری انضمام الحق اور ثقلین مشتاق نے سراہا، ساتھ ہی کہا تھا کہ ماضی کے عظیم بیٹسمین کو بھی دوسروں کی طرح دوسری اننگز کا موقع ملنا چاہیے۔
بی بی سی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ سلیم ملک نے اب صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے ،جتنی جلدی وہ تعاون کرینگے اتنی جلدی ان کا کیس آگے بڑھے گا ،سلیم ملک کو اینٹی کرپشن کوڈز کو مکمل طور پر فالو کرنا ہوگا ،
پی سی بی کی لیگل ایڈوائزری کے مطابق سلیم ملک کو ان کی کچھ مشکوک ملاقاتوں کی ویڈیوز کی ٹرانسکرپشنز دی تھیں ، ان ویڈیوز سے متعلق وہ تفصیلی جواب دیں جس کے بعد ان کا معاملہ آگے بڑھے گا،

Comments are closed.