سلیم مانڈوی والا نیب کے کرپٹ افسران کے ثبوت صدر مملکت کو فراہم کرنے کو تیار
سینیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس کو چھپانے کے لیے دوسروں پر کیسز بنوائے
سینیٹرسلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر نے اپنی پارٹی کے خلاف کیس دائر کیاہے،پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے اپنے کیس کو خفیہ رکھنے کا کہا،بینکرز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ لی ہے، الیکشن کمیشن میں غلط دستاویز جمع کروا ئیں گئیں یہ عمران خان کو مشکلات میں ڈالیں گے،فارن فنڈنگ کیس کا ملبہ تحریک انصاف پر ہی گرے گا، صدر مملکت نے کہا کہ نیب میں کرپٹ افسران کو برداشت نہیں کیا جائے گا،نیب کے کرپٹ افسران کے ثبوت میں صدر مملکت کو فراہم کرنے کو تیار ہوں،نیب نے اربوں نہیں ملک کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے،حکومت نے نیب سے متعلق آرڈیننس جاری کیا،آرڈیننس کے معاملے پراپوزیشن سے بات کی جائے،
پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف شاہراہ دستور پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد شاہراہ دستور پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے،احتجاج کے لیے دیگر جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی،حکومت اور مہنگائی کےخلاف احتجاج کی شروعات اسلام آباد سے کر رہے ہیں.دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے،ستمبر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا،حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے، حکومت آئی ایم ایف کا مطالبہ پورا کرنے کے لیے بجلی کے نرخ میں اضافہ کرتی ہے،حکومت نے 72 ارب روپے کی سبسڈی واپس لینے کے بعد ٹیرف میں اضافہ کیا آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت گیس کے نرخ میں 35 فیصد اضافہ کیا جائے گا،آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان اضافی ٹیکس کے اقدامات کرے،
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں 10.49 روپے اور ڈیزل میں 12.44 روپے کا تاریخی اضافہ قابل تشویش ہے، تباہی سرکار نے 3 سال میں پیٹرول کی قیمتوں میں 42 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے،کیا حکومت کو اندازہ بھی ہے کہ اس کے عوام پر کیا اثرات پڑے گے؟ اوگرا نے حکومت کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی، کیا 10.49 روپے بڑھانے کی سفارش آئی ایم ایف سے آئی تھی؟ ماضی میں کہتے تھے قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھو حکمران چور ہیں، اب تاریخی اضافے کا بھی دفاع کرتے ہیں، پی ٹی آئی ایم ایف کے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،
ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن عمران خان نے جاری کیا،صرف پیٹرول نہیں، بجلی گیس آٹا چینی دوائی دودھ تیل سب مزید مہنگا ہوگیا
نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے
سینیٹ الیکشن کے لئے کتنے ریٹس لگے؟ وزیراعظم نے کیا حکم دیا؟
حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا اہم انکشاف
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عدالت میں کیا درخواست دائر کر دی؟
نیب نے دیا عدالت میں سلیم مانڈوی والا کو بڑا جھٹکا
https://baaghitv.com/saleem-mandvi-walaki-burriat-ki-darkhast-court-nay-fiasla-suna-dia/