شہزاد اکبر مداخلت نہ کریں، چیئرمین نیب کو یہ کام کرنا ہو گا، سلیم مانڈوی والا برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ استعفوں پراس وقت کوئی بیان نہیں دے سکتا،
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ تحریک استحقاق ہر پارلیمنٹرین کا حق ہے،تحریک استحقاق ایوان کے ہرممبرکا حق ہے،شہزاد اکبر اب پارلیمنٹرین کو بتائیں گے کہ پارلیمنٹ کیسے چلتا ہے، اگر کسی نے غلط کام نہیں کیاتو کمیٹی کے سامنے پیش ہوں، مسئلہ حکومت کا نہیں اداروں کے کام کرنے کا ہے،لوگ نیب کی وجہ سے امریکہ اور یورپ چلے گئے ہیں،کرپشن سرکاری اداروں میں ہوتی ہے،
پارلیمنٹ کا کام حکومتی سرگرمیوں کا جائزہ لینا ہے،سرمایہ کار اپنے مسائل سینیٹ کو بھیجیں،اگر کسی نے غلط کام نہیں کیاتو کمیٹی کے سامنے پیش ہوجائیں، نیب کا بزنس مین سے کوئی تعلق نہیں،نیب کا نوٹس ڈیڑھ سال سے مل رہا ہے،چیئرمین نیب پارلیمنٹ میں آئیں گے، شہزاد اکبرپارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہ کریں،
سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا دیگر ادارے بند کردیں؟ سلیم مانڈوی والا