یورو ایشین کانفرنس کی سائیڈلائن پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی ترکی کے اسپیکر سے ملاقات ہوئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانےترکی کےاسپیکر کودورہ پاکستان کی دعوت دی، پاکستان اورترکی کاتعلیم ، سیاحت اورثقافت کےشعبوں میں دو طرفہ تعلقات کوفروغ دینےپر اتفاق کیا گیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ترکی پاکستان کاقابل بھروسہ دوست ہے، ترکی ہرفورم پرپاکستانی موقف کی حمایت کررہاہے، سینیٹ وفدنےجاپان کےپارلیمانی فرینڈشپ لیگ کےچیئرمین سے بھی ملاقات کی،

ملاقات میں پاکستان اورجاپان کےدرمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنےپراتفاق کیاگیا، سینیٹرسلیم مانڈوی والانےبین الاقوامی فورمزپرمسئلہ کشمیر کی حمایت پرترک قیادت کاشکریہ ادا کیا

Shares: