پولیس وردی پہن کر سلیم سیف اللہ کے بھائی کو لوٹنے والے ڈکیت گرفتار

0
60
islamabad crime

اسلام آباد،تھانہ کوہسار کے علاقے بلیو ایریا میں گاڑی میں سوار سینئر سیاسی رہنما سلیم سیف اللہ کے بھائی سے ڈکیتی کی واردات کے دوران 80 لاکھ روپے کی رقم چھین کرفرار ہونے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا ہے،

پولیس حکام کے مطابق ملزمان اسلام آباد میں پولیس وردی میں وارداتیں کرتے اور اس کے بعد بیرون ملک فرار ہو جاتے تھے.پولیس نے دو ملزمان کو شہر قائد کراچی سے گرفتار کیا ہے، ایک ملزم فرار ہو گیا ہے جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،کاروائی کے دوران ملزمان نے مزاحمت بھی کی ، پولیس پر گولیاں چلائیں تا ہم ملزمان کی فائرنگ سے ہی انکا اپنا ایک ساتھی زخمی ہوا ہے،جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے چوری کئے گئے پیسوں سے خریدی گئی تین گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں.

واضح رہے کہ رواں برس ماہ جولائی میں اسلام آباد بلیو ایریا میں پولیس وردی میں ملبوس نوسرباز ملزمان نے واردات کی تھی، ملک کے بڑے بزنس مین سلیم سیف اللہ کے بھائی اقبال سیف اللہ سے نامعلوم ملزمان 80 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے، واردات کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کر لی گئی تھی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو کاروباری شخصیت کی گاڑی کے آگے گاڑی لگاتے دیکھا جاسکتا ہے ،پولیس وردی میں ملبوس ملزمان کاروباری شخصیت کی گاڑی کو روکنے کااشارہ کرتے ہیں ، گاڑی روکتے ہی پولیس وردی میں ملبوس ملزم گاڑی کے پاس کر چیکنگ کے بہانے گاڑی کے لاک کھولنے کا کہتا ہے،گاڑی کے لاک کھلتے ہی ملزم پیسوں کا بیگ چھین کر فرار ہو جاتا ہے ،اسلام آباد پولیس کی جانب سے تھانہ کوہسار میں واقع کا مقدمہ درج کر لیا گیاتھا.

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

Leave a reply