سیلز ٹیکس ریفنڈ کے مقدمات نمٹانے کیلئے کلیمز فائل کرنے کی اجازت دے دی گئی، اہم خبر

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جولائی اور اگست 2019ء کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے زیر التواء کیسز کو نمٹانے کے لئے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو ای آر ایس کے ذریعے کلیمز فائل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے،

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جولائی اور اگست 2019ء کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے زیر التواء کیسز کو نمٹانے کے لئے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو ای آر ایس کے ذریعے کلیمز فائل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو ای آرایس کے ذریعے کلیم فائل کرنے کی اجازت دی گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ فارم ایچ کا جائزہ لینے اور اس کے متبادل نظام کو دو ہفتوں میں حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کلیمز کے ضمن میں 2 ارب روپے مالیت کے ریفنڈ پیمنٹ آرڈرز کو فوری طور پر نمٹا دیاجائے گا۔

Comments are closed.