بینظیر کی چھوٹی بیٹی آصفہ کتنے برس کی ہو گئیں؟ سالگرہ پر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری 27 برس کی ہو گئیں
آصفہ زرداری کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد کے پیغامات دینے کے لئے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے ، پی پی کے اراکین بڑی تعداد میں آصفہ کو مبارکباد دے رہے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو 28 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔@AseefaBZ #HappyBirthdayAseefaBZ #HappyBirthdayAseefaBiBi pic.twitter.com/dsPTZeuM26
— PPP (@MediaCellPPP) February 3, 2021
پیپلز پارٹی کے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو 28 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔
بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول
مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا
آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟
آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی
پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ
آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی۔