بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان 57 برس کے ہو گئے ہیں اور اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے نہ صرف اپنے مداحوں کو فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کرکے ٹریٹ دی ہے بلکہ اپنے گھر کی بیرونی بالکنی میںآکر مداحوں کو ہاتھ بھی ہلایا ہے اور خوشی کا اظہار بھی کیا ہے. شاہ رخ خان جیسے ہی اپنے گھر کی بیرونی بالکنی میں آئے تو ان کے مداحوں نے اداکار کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دئیے. شاہ رخ خان اس موقع پر کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ میں ملبوس ہیں. شاہ رخ خان کے چہرے کی خوشی بھی دیدنی ہے جب وہ اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا رہے ہیں. شاہ رخ خان کے
ساتھ اس موقع پر ان کے بیٹے بھی ابراہیم بھی موجود تھے انہوں نے اپنے مداحوں کو بیٹے ابراہیم کا دیدار بھی کروایا. شاہ رخ خان نہصرف اپنی سالگرہ کے موقع پر بلکہ عید اور دیوالی کے تہواروں پر اپنے مداحوں کو اسی طرح سے اپنے گھر کی بیرونی بالکونی میں آکر ہاتھ ہلاتھ ہلاتے ہیں. یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے فلم دیوانہ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کی اور کیرئیر کیا ابتداء میں ہی منفی اور مثبت ہر طرح کے کردار ادا کئے. انہوں نے اس وقت منفی کردار کئے جب کوئی ہرو منفی کردار کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا.