گجرات: الیکشن کمیشن نے گجرات سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 سے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری سالک حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 64 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران ق لیگ کے رہنماچودھری سالک کی جیت گئےجبکہ قیصرہ الہی کی ہار برقرار رہی ہے-
گزشتہ روز عام انتخابات 2024ء کے حلقہ این اے 64 میں دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، ریٹرننگ آفیسر نے فارم 45 کے مطابق دوبارہ گنتی کیلئے تمام امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو صبح 9 بجے آفس بلا لیا تھا، حلقہ این اے 64 کے 359 پولنگ سٹیشنز کے فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی گنتی کی گئی ، آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی نے ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔
ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے جو حکومت بنے گی وہ چلے گی کیسے؟ …
واضح رہے کہ 8 فروری 2024ء کو ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری سالک کو کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے 1 لاکھ 5 ہزار 205 ووٹ جبکہ ان کے مد مقابل قیصرہ الٰہی نے 80 ہزار 946 ووٹ حاصل کئے تھے،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ این اے 64 کا فارم 47 جاری کیا تھا۔