گوجرہ :موٹر وے پر کارحادثہ ،2حقیقی بھائی جاں بحق

گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ موٹر وے پرحادثہ کے نتیجہ میں کار سواردو حقیقی بھائی جاں بحق ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ جنوبی25ضلع سرگودھا لاہور روڈباغانوالہ کے ریاض عالم اورظفر عالم ولد عبدالغفورکارنمبر2039ایل ای ای پر سوارموٹر وے ایم فور براستہ گوجرہ ملتان کی جانب جا رہے تھے جسے ہمایوں مقصودنامی ڈرائیور چلا رہاتھاکہ گوجرہ کے قریب ان کی کار حادثہ کا شکار ہو گئی

جس کے نتیجہ میں کار سوار تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دونوں حقیقی بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیورکوشدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی موٹر وے افتخار وینس اورڈی ایس پی گوجرہ آفتاب صدیقی موقع پر پہنچ گئے۔اور متوفیان کی نعشیں تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرمنتقل کر دیں ہیں اور پولیس مصروف کارروائی ہے۔

Leave a reply