سٹیج کے معروف اداکار سلیم البیلا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی پیسے دیکھ کر پراجیکٹ سائن نہیں کیا ، اگر مجھے لگے کہ جو کام مجھے دیا جارہا ہے اس میں میرے پاس کرنے کو کچھ ہے تو میںفورا حامی بھر لیتا ہوں. انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں میرے استاد امان اللہ ہیں ، انہوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی ، آج میں جس بھی مقام پر ہوں اس میں ان کا بہت بڑا ہاتھ ہے. مستانہ ببو برال یہ وہ نام ہیں جن کو دیکھ دیکھ کر میں نے کام دیکھا ہے.
انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست میں بالکل بھی دلچپسی نہیں ہے، میں کہتا ہوں کہ ہر وہ سیاستدان اچھا ہے جو ملک کے لئے اچھا سوچتا ہے. میں کسی قسم کی کنٹرورسی میں نہیں پڑتا ، بس اپنے کام سے کام رکھتا ہوں. سلیم البیلا نے کہا کہ ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں ، ”ایسا نہیں ہے کہ سٹیج پر آج اچھا کام نہیںہو رہا آج بہت اچھا کام ہو رہا ہے اور فیملیز بھی ڈرامہ دیکھنے آتی ہیں”، سب کے اپنے اپنے انداز ہے کسی کو بھی چیز کو جانچنے اور پرکھنے کا. لیکن آج کا سٹیج ڈرامہ برا نہیں ہے.
ڈائریکٹر عادل عسکری کی نئی ڈرامہ سیریل "موچی گیٹ” کے او ایس ٹی کی شوٹنگ