بالی وڈ کے دبنگ کہلائے جانے والے سلمان خان آج 57 سال کے ہو گئے ہیں. ان کیرئیر تیس سال پر محیط ہے.انہوں نے بطور اداکار اور پرڈیوسر کام کیا اور اپنی بے مثال اداکاری اور کام کی وجہ سے متعدد ایوارڈز بھی حاصل کئے. سلمان‌خان کو بہترین پروڈیوسر اور اداکار کے لئے نینشل ایوارڈز کے علاوہ فلم فئیر سے بھی نوازا گیا. انہیں باکس آفس کا کنگ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ انہوں ایسی سپر ہٹ فلمیں دیں کہ جنہوں نے کروڑوں روپے کا بزنس کیا. ہندوستانی سینما کے سب سے زیادہ کامیاب اس اداکار کو فوربس نے 2015 اور 2018 میں دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل کیا.سلمان خان نے کیرئیر کا آغاز بیوی ہو تو ایسی (1988)

میں معاون کردار سے کیا، جس کے بعد ان کے ہاتھ لگی میں نے پیار کیا (1989) اس فلم کی کامیابی نے انہیں راتوں رات سپر سٹار بنا دیا. سلمان خان کے کریڈٹ پر ہم آپ کے ہیں کون (1994)، ایکشن تھرلر کرن ارجن (1995)، کامیڈی بیوی نمبر 1 (1999)، اور فیملی ڈرامہ ہم ساتھ ساتھ ہیں (1999) ، دبنگ (2010)، ریڈی (2011)، باڈی گارڈ (2011)، ایک تھا ٹائیگر (2012)، دبنگ 2 جیسی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں شامل ہیں، نہیں جو سٹار ڈم حاصل ہوا وہ کم کم اداکاروں کو حاصل ہوتا ہے۔ سلمان خان بگ باس کئی برس سے رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں.

Shares: