مجھے بالی وڈ کے بارے میں نہیں پتہ تھا سلمان خان نے بہت کچھ بتایا شہناز گل

بالی وڈ اداکارہ شہناز گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ مجھے بالی وڈ کے بارے میں بالکل بھی آگاہی نہیں تھی ، یہاں تک کہ مجھے آج بھی بالی وڈ کے پرانے ایکٹرز کے بارے میں‌ نہیں پتہ، سلمان خان نے مجھے بالی وڈ‌کے بارے میں بہت کچھ بتایا ، انہوں نے بتایاکہ مجھے یہاں کیسے بن کر رہنا چاہیے اور کیا کرنا چاہیے. انہوں نے مجھے بہت زیادہ موٹیویٹ کیا ، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے. مجھے اگر بالی وڈ کے بارے میں نہیں پتہ تھا تومیں نے جھجھک محسوس نہیں کی میں نے انٹرویوز میں بھی بارہا کہا کہ مجھے کچھ نہیں پتہ میں نے تو اب بالی

وڈ‌کی پرانی فلمیں دیکھنا شروع کرنی ہیں تاکہ مجھے اداکاروں کا پتہ چل سکے. شہناز گل نے کہا کہ بالی وڈ‌سٹارز کو انٹرویوز کرکے مجھ میں بہت زیادہ اعتماد آیا ہے. شہناز گل کہتی ہیں کہ بالی وڈ میں بہت زیادہ مقابلے کی فضا ہے اور میری کوشش ہے کہ میں مقابلے کی دوڑ میں شامل ہوجائوں، میں مقابلے کی دوڑ میں شامل تو ہوجائوں گی لیکن میری کوشش یہی رہے گی کہ ایسا کام کروں جو میرے بعد بھی لوگوں کو یاد رہے جائے. واضح رہے کہ شہناز گل نے بگ باس 13 سے شہرت حاصل کی اور انہیں اس میں‌پنجاب کی کترینہ کیف کہا جاتا تھا.

Comments are closed.