سلمان خان کے کیرئیر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع
بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے 33 سالہ کیریئر پر ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق ‘میں نے پیار کیا’ سے بالی ووڈ کا سفرشروع کرنے والے سلمان خان کے کیریئر پر بنائی جانے والی ڈاکیومنٹری سیریز کو ایس کے ایف فلمز کی جانب سے وز فلمز اور اپلاز انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پروڈیوس کی جائے گا جبکہ اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان
ابتدائی معلومات کے مطابق سلمان خان کے کیریئر کے تمام اہم اسٹیک ہولڈرز، ان کے اہلخانہ سے لے کر ان کے ساتھی اداکار، ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز تک اس دستاویزی سیریز کا حصہ ہوں گےسیریز کے تحت سلمان خان کے مداحوں کو ان پہلوؤں سے بھی ملوایا جائے گا جس سے وہ آج تک انجان تھےجس کے لیے سلمان خان کے ساتھیوں کے انٹرویو آنے والے چند مہینوں میں کیے جائیں گے۔
رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں و ڈرامے
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ سلمان خان کے والد اور معروف لکھاری سلیم خان اور جاوید اختر کے ساتھ ان کے اشتراک پر بھی ایک دستاویزی فلم بنائی جارہی ہےسلیم جاوید اسٹوری فرحان خان اور زویا اختر کی جانب سے سلمان خان کے ساتھ مل کر اسٹریمگ پلیٹ فارم پر پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سلیم خان اور جاوید اختر کی جوڑی نے بالی ووڈ کو ‘شعلے’ جیسی بلاک بسٹر فلم دی ہے۔
سعودی عرب میں پہلی بار عالمی فلم فیسٹیول کا انعقاد
خیا ل رہے کہ پچپن سالہ بالی وڈ سٹار نے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں کیا تھا وہ اب تک 107 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں باڈی گارڈ، دبنگ اور ایک تھا ٹائیگر ان کی مقبول فلموں میں شامل ہیں بالی وڈ سٹار سلمان خان کا شمار مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ شائقین انہیں ’سلمان بھائی‘ کہتے ہیں اور یہ اعزاز انڈیا کے کسی اور اداکار کو حاصل نہیں ہے۔