بھارت بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر 21 روزہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہونے والے فلم انڈسٹری کے 25 ہزار سے زائد لوگوں کی مدد کا سلمان خان نے اعلان کر دیا اور اس ضمن میں اداکار نے اپنی سماجی تنظیم بینگ ہیومن کو ہدایات بھی کردی ہیں
باغی ٹی وی :دنیا بھر میںتیزی سے پھیلنے والا کورونا وائرس نے بھارت میں بھی اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں جس کی حفاظت کے پیش نظر مودی سرکار نے بھارت بھر میں 21 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں لاک ڈاؤن سے قبل ہے فلموں کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی تھی جب کہ نئی فلموں کی نمائش بھی عارضی طور پر روک کر سینما گھروں کو بند کردیا گیا تھا
اس صورتحال کی وجہ سے جہاں ملک بھر کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں تو وہیں بالی وڈ انڈسٹری سے وابستہ یومیہ بنیادوں پر کمانے والے 25 ہزار سے زائد مزدور بھی فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں
فلم انڈسٹری کے ان 25 ہزار سے زائد لوگوں کی مدد کا سلمان خان نے اعلان کر دیا اور اس ضمن میں اداکار نے اپنی سماجی تنظیم بینگ ہیومن کو ہدایات بھی کردی ہیں
اس حوالے سے فلمی انڈسٹری کی ایک تنظیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے اس ضمن میں سلمان خان کی تنظیم بینگ ہیومن نے ان مزدوروں کی مد د کرنے کا کہا ہے
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ہمارے پاس باقاعدہ طور پر 5 لاکھ مزدور ہیں جن میں سے 25 ہزار مزدورں کو مالی مدد درکار ہے سلمان خان کی ہدایات کے بعد ان کی تنظیم نے فلم یونین سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ملازمین کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل بھی حاصل کرلی ہے اور اداکار کی تنظیم کے مطابق وہ جلد ہی ملازمین کو رقم کی منتقلی شروع کردے گی