عائشہ جھلکا اپنے دور کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ اپنے دور میں انہوں نے سٹار ڈم کا مزہ اٹھایا کافی عرصہ سے وہ لائم لائٹ سے دور تھیں لیکن اب انہوں نے واپسی کر لی ہے.آشا جھلکا ہمیں اب ویب شو ہش ہش میں دکھائی دیں گی اس میں ان کے ساتھ جوہی چاولہ، سوہا علی خان، کریتکا کامرا اور کرشمہ تننا بھی اہم کرداروں میں نظر آرہی ہیں. آشا جھلکا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور اس میںکہا ہے کہ مجھے ٹی وی کے لئے بہت سارے پراجیکٹس آفر ہوئے لیکن مجھے کوئی بھی پسند نہ آیا اس لئے کسی پراجیکٹ کے لئے
ہاں نہیںکی. یہ جو ویب سیریز کی ہے یہ ٔپسند آئی تو کر لی . انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ٹی وی میں کام کرنے کے خلاف نہیں ہوں لیکن میں گھنٹوں کام نہیںکرنا چاہتی اسلئے ٹی وی نہیںکیا. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جن ہیروز کے ساتھ کام ہے جیسے سلمان خان اب اسکی ماں یا بھابھی کا کردار کرنے کو ملے گا تو یقینا مجھے برا اور عجیب لگے گا اس لئے میں نہیں کروں گی. میں ذہنی طور پر تیار ہی نہیں اس طرح کا کام کرنے کے لئے . یاد رہے کہ آشا جھلکا کی ویب سیریز ہش ہش سات اقساط پر مشتمل ہے جسے تنوجہ چندرا نے ڈائریکٹ کیا ہے.