بھارت کے مشہور ترین رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کا 14 واں سیزن جلد ہی بھارت کے نجی ٹی وی چینل پرنشر ہوگا اور خبریں ہیں کہ رواں برس بھی اس شو کی میزبانی بالی وڈ سلطان سلمان خان ہی کریں گے۔
باغی ٹی وی : سلمان خان گزشتہ 10 برس سے بگ باس شو کی میزبانی کرتے آ رہے ہیں اور ہر سال انہوں نے اپنے معاوضے میں اضافہ کیا ہےجہاں سلمان خان نے میزبانی کے لیے اپنی فیس بڑھائی وہیں ہر سال بگ باس نے ریٹنگ اور کمائی کے نئے ریکارڈ بھی بنائے۔
’بگ باس کا سیزن 14‘ بھارتی ٹی وی چینل ’کلرز‘ ٹی وی پر 3 اکتوبر سے شروع ہوگا تاہم ابھی تک شو میں شامل ہونے والی شخصیات کی فہرست کو حتمی شکل نہیں دی گئی جبکہ خبریں گردش میں ہیں کہ اس بار سلمان خان نے پچھلے سال کے مقابلے میں میزبانی کی فیس میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ سلمان خان نے رواں برس شو کی میزبانی کے لیے گزشتہ برس سے بھی زیادہ معاوضہ وصول کرنے کے لیے 450 کروڑ روپے ( ساڑھے 4 ارب ) کا معاہدہ کیا ہے۔
انڈایا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں مڈڈے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سلمان خان اس سال فی قسط کا 20 کروڑ روپے معاوضہ وصول کریں گے۔
بگ باس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اگر ہم فی قسط 20کروڑ روپے کا حساب لگائیں تو مجموعی طور پر 480 روپے بنتے ہیں لیکن سلمان خان کی ٹیم نے 450 کروڑ روپے پر ڈیل فائنل کردی ہے "اس رقم میں پرومو اور ورچوئل پریس کانفرنسوں کی فیس بھی شامل ہے۔ جبکہ گزشتہ برس انہوں نے مجموعی طور پر 26 قسطوں کے لیے مجموعی معاوضہ 403 کروڑ روپے طے کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اینڈیمول کے پروڈیوسر معاوضہ ادا کرنے پر راضی ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ سلمان شو کی اعلی ٹی آر پی کی بنیادی وجہ ہے۔
https://www.instagram.com/p/CD8UjEfnzV8/?utm_source=ig_embed
بگ باس 14 کے سیٹس فلم سٹی میں تعمیر کیے گئے ہیں اور یہ خیال کیا جارہا ہے کہ سلمان خان شوٹ کے لیے ہر ہفتہ کو اپنی رہائش گاہ سے گورگاؤں کا سفر کریں گے اور ہفتے اور اتوار کا دن اس بنگلے میں گزاریں گے جو خصوصی طور پر ان کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔
سلمان کے معاہدے میں سیزن کی توسیع سے متعلق ایک خصوصی شق بھی شامل ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بگ باس کے پچھلے ایڈیشن میں 10 اقساط میں توسیع کی گئی تھی ، جس میں اداکارہ ہر دن 7.5 کروڑ وصول کرتے ہیں۔ اگر اس بار متفقہ 12 ہفتوں میں ریئلٹی شو ختم نہیں ہوتا ہے تو ، سلمان کی ٹیم اور پروڈیوسر اضافی معاوضے پر تبادلہ خیال کریں گے-
اس بار کے ایڈیشن میں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ٹک ٹاک اسٹارز سمیت سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے افراد بھی شامل ہوں گےعلاوہ ازیں پچھلے سیزن سے شہناز گل، سدھارتھ شکلا اور رشمی دیسائی کے بھی شو میں پیش کے امکان ہیں۔