سلمان خان کا سوشل میڈیا پر سوشانت سنگھ کے لئے خصوصی پیغام جاری
بالی وڈ سلطان سلمان خان نے عوام سے سوشانت سنگھ کے اہل خانہ کی اس مشکل گھڑی میں اُن کے ساتھ کھڑے رہنے کی درخواست کی ہے۔
باغی ٹی وی:34 سالہ بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کی دوپہر 12 بجے کے قریب بھارتی شہر ممبئی کے علاقہ باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی۔
سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک خودکشی کے بعد جہاں بھارت کی سیاسی، سماجی اور شخصیات صدمے میں ہیں، وہیں عوام میں بھی ان کی خودکشی کے حوالے سے غم و غصہ ہے اور کئی لوگ دعوی کر رہے ہیں کہ انہیں خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا ہے تاہم اُن کے چاہنے والوں اور دوستوں نے سوشانت کی موت کا ذمہ دار بھارتی فلم انڈسٹری کو قرا دیتے ہوئے بالی وڈ میں اقربا پروری کے خلاف اپنی آوازیں بلند کی ہیں
بھارتی عوام کی جانب سے بالی وڈ کی ان اہم شخصیات میں سے ایک نام سلمان خان کا بھی ہے جو گزشتہ ایک ہفتے سے ٹویٹر پر تنقید کا سامنا کر رہے ہیں اور خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں-
چنانچہ اب سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرسوشانت سنگھ کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
A request to all my fans to stand with sushant's fans n not to go by the language n the curses used but to go with the emotion behind it. Pls support n stand by his family n fans as the loss of a loved one is extremely painful.
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) June 20, 2020
سلمان خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میرے تمام مداحوں سے گزارش ہے کہ وہ سوشانت سنگھ کے مداحوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور اُن کے جذبات کا احترام کریں اور اُن کے خلاف کوئی خراب زبان استعمال نہ کریں۔
اداکار نے مزید کہا کہ براہ مہربانی اس مشکل گھڑی میں سوشانت سنگھ کے اہل خانہ اور اُن کے مداحوں کے ساتھ کھڑے رہیں کیونکہ کسی عزیز کا کھو جانا انتہائی تکلیف دہ ہے۔
واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے حوالے سے بدھ کو ایک وکیل سدھیر کمار اوجھا نے بھارتی ریاست بہار کی ایک مقامی عدالت میں سلمان خان، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کرن جوہر ،ادیتیا چوپڑا، ساجد ناڈیانوالہ، سنجے لیلا بھنسالی، بھوشن کمار، ایکتا کپور اور ڈائریکٹر دنیشن کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا اس نے دعوی کیا تھا کہ یہ افراد سوشانت کی فلموں کو ایک سازش کے تحت ریلیز نہیں ہونے دیتے تھے اور ان افراد کی وجہ سے سوشانت کو فلمی فنکشنز میں بھی مدعو تک نہیں کیا جاتا تھا جس وجہ سے سوشانت نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی تھی-
خود کُشی یا قتل؟ بھارتی فلمسازوں کا سوشانت سنگھ راجپوت کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان
سوشانت سنگھ کی موت کی ذامہ دار بالی وڈ انڈسٹری ہے بھارتی عوام
سوشانت سنگھ کی موت کے بعد عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر بڑی ناکامی