سلمان خان خوبصورت تھے لیکن دل کے تار ہمالے کیساتھ جڑے ہوئے تھے بھاگیہ شری

فلم ” میں نے پیار کیا” سے بالی وڈ میں کیرئیر کی شروعات کرنے والی حسین اداکارہ بھاگیہ شری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے پوچھا گیا کہ جب آپ سلمان خان کے ساتھ کام کررہی تھیں وہ اتنے خوبصورت تھے ان میں کوئی دلچپسی نہیں ہوئی ؟‌ تو اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان بالکل خوبصورت تھے لیکن جب میں نے سلمان خان کے ساتھ فلم سائن کی اس سے پہلے ہی میرے دل کے تار میرے شوہر ہمالے کے ساتھ جڑ چکے تھے. میرے گھر والے ہمالے کے ساتھ شادی کے لئے راضی نہ تھے لیکن میں ہمالے کے علاوہ کسی سے شادی کرنا ہی نہیں چاہتی تھی اور پھر وہی ہوا جو میں چاہتی تھی ہم دونوں کی شادی ہوگئی. ہمالے کے ساتھ اپنے تعلق کی کہانی بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمالے اور میں ایک ساتھ سکول میں پڑھتے تھے ہمالے کافی شرارتی تھے میں کلاس کی مانیٹر تھی مجھے ریاضی میں مسئلہ تھا میں سکول ختم ہونے کے بعد

ہمالے سے ریاضی سیکھا کرتی تھی بس اسی دوران ہم دونوں کو پیار ہو گیا لیکن اسکا اظہار ہمالے کر نہیں رہے تھے وہ کافی شرمیلے تھے ایک روز انہوں نے مجھے فون پر آئی لو یو بولا تو مجھے سمجھ نہیں آئی کیا کہوں میری بولتی بند ہوگئی لیکن دل ہی دل میں کافی خوش تھی. امی ابو سے کچھ نہیں چھپاتی تھی ان کو بتایا کہ اس طرح ایک لڑکا مجھے پسند کرتا ہے امی ابو نے کہا کہ ابھی پڑھائی ک وقت ہے وہ کرو کسی دوسرے چکر میں نہ پڑو. سورج برجاتیہ میرے والدین کے جاننے والے تھے وہ گھر آئے مجھے فلم آفر کرنے میں نے منع کر دیا کیونکہ میرا دل کچھ کرنے کو نہیں کرتا تھا میرے دل میں صرف ہمالے تھا جس سے بات تک کرنے سے میرے والدین نے منع کر دیا تھا. میں نے فلم منع کر دی سات بار منع کرکے آٹھویں بار کمٹمنٹ کی اور فلم کر لی اسی دوران ہمالے اور میں شادی کے لئے ڈٹ گئے یوں فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہم نے شادی کر لی.

Comments are closed.