سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں پلک تیواری ان شہناز گل آئوٹ؟

0
42

بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں‌ کو چھونے والی شہناز گل سلمان خان کی پسندیدہ ہیں. اسی شو میں شہناز گل نے خود کو پنجاب کی کترینہ کیف بھی کہا اور سلمان خان نے ان کی اس بات سے بھرپور اتفاق کیا. بگ باس 13 تو شہناز گل جیت نہ سکیں لیکن سلمان خان کا دل ضرور جیت لیا. کچھ عرصہ قبل شہناز گل کا ایک ایونٹ میں‌سلمان خان کو بے باک انداز میں گلے ملنا اور پھر سلمان خان کا ان کو گاڑی تک چھوڑنا، یہ سب سلمان خان کی شہناز کو پسندیدگی کی دلیل ہے. سلمان خان نے شہناز گل کو اپنی فلم کبھی عید کبھی عید کبھی دیوالی میں کاسٹ کر لیا. لیکن چند روز سے خبریں چل رہی تھیں کہ شہناز کو فلم سے نکال دیا گیا ہے لیکن شہناز گل نے

سوشل میڈیا پر آکر ایسی خبروں‌کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں‌ہے یہ افواہیں ہیں اور اب افواہیں میری زندگی کا حصہ بن گئی ہیں‌میں‌فلم کا حصہ ہوں اور میں ہی اس فلم میں نظر آئوں گی. لیکن اس تردید کو ابھی ایک دن بھی نہیں‌گزرا اور کہا جا رہا ہے کہ شہناز کی جگہ کبھی عید کبھی دیوالی میں اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کو کاسٹ کر لیا گیا ہے. ایسی خبروں کی ابھی تک تو شہناز گل نے تردید نہیں کی لیکن مارکیٹ میں‌یہی خبریں گرم ہیں کہ کبھی عید کبھی عید کبھی دیوالی میں پلک تیواری ان اور شہناز گل آئوٹ ہو چکی ہیں.

Leave a reply