بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ کا شیڈول کورونا وائرس کے باعث متاثر ہوگیا۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں فلم کی شوٹنگ شیڈول تھی لیکن کورونا کیسز میں اضافے پر فوری طور پر امارات میں شوٹنگ مؤخر کردی گئی ہے اور اب شوٹنگ پہلے ترکی کے شہر استنبول میں ہوگی۔

بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ میں ولن کا کردار عمران ہاشمی ادا کریں گے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کے کچھ سینز مارچ میں ممبئی کے اسٹوڈیو میں شوٹ کئے جائیں گے یہ شوٹنگ ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

بتایا گیا تھا کہ اپریل میں فلم کی شوٹنگ روک دی جائے گی کیونکہ سلمان خان اپنی فلم ’رادھے‘ کی پروموشن کریں گے جو اسی سال عید پر ریلیز ہوگی۔ جبکہ کترینہ کیف بھی اپنی دوسری فلم کی شوٹنگ شروع کرائین گی جون میں فلم ’ٹائیگر3‘ کی ٹیم 40 سے 45 دنوں کے لئے یورپ جائے گی جہاں اس فلم کا مرکزی اور زیادہ تر حصہ شوٹ کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ ستمبر میں مکمل کرلی جائے گی۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کا بجٹ350 کروڑ رکھا گیا ہے۔

سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں ولن کا کردار کون سے نامور ہیرو کریں گے؟

سلمان خان کے مذاق نے میری راتوں کی نیند اڑا دی تھی میکا سنگھ

سلمان خان کے بعد سہیل خان بھی راکھی ساونت کی مدد کے لئے سامنے آ گئے

Shares: